Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

جوڈیشل مارشل لاء

March 25, 2018 0 1 min read
Sheikh Rashid
Sheikh Rashid
Sheikh Rashid

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر
جب سے شیخ رشید نااہلی کیس میں سپریم کورٹ کے محترم جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس سامنے آئے ہیں، شیخ صاحب کی بوکھلاہٹیں بھی عروج پر ہیں اور وہ متواتر ”بونگیاں” مار رہے ہیں۔ دراصل جسٹس صاحب کے ریمارکس تھے ہی اتنے سخت کہ شیخ صاحب کو اپنی سیاسی دُکانداری بند ہوتی نظر آئی۔ جسٹس صاحب نے شیخ رشید کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اگرآپ کسی کی طرف ایک اُنگلی اُٹھائیں گے تو آپ کی طرف چار اُنگلیاں اُٹھیں گی (اُن کا اشارہ غالباََ پاناما کیس کی طرف تھا جس کے ایک مدعی شیخ صاحب بھی تھے)۔ہمارا خیال ہے کہ شیخ صاحب کو جب اپنی سیاسی موت واضح نظر آنے لگی تو اُنہوں نے عدلیہ کو ”مکھن لگانے” کی کوشش کرتے ہوئے ایسا بیان داغ دیا جو انتہائی نامعقول تھا۔ اُنہوں نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب ملک میں جوڈیشل مارشل لاء لگا دیں۔ جب اُن کے اِس مطالبے پر چاروں طرف سے لعن طعن شروع ہوئی تو اُنہوں نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل مارشل لاء کا مطلب ہے کہ چیف جسٹس 90 یا 120 دِنوں کے لیے شفاف نگران حکومت کا انتخاب کریں۔ یہ ایسا مطالبہ ہے جس کی آئین میں سرے سے کوئی گنجائش ہی نہیں لیکن شیخ صاحب کو اِس سے کیا۔ اُن کا سیاسی گُرو تو پرویز مشرف ہے جس کے ہاں آئین نامی کسی چڑیا کا وجود تک نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ 2008ء سے اب تک شیخ صاحب کسی غیرآئینی اقدام کے لیے مَرے جا رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے پانچ سالہ دَور میں وہ متواتر فوج کی آمد کی پیشین گوئیاں کرتے رہے لیکن جب کچھ بَن نہ پڑا تو کہہ دیا ”فوج نے سَتّو گھول کر پی رکھے ہیں”۔ نوازلیگ کے دَورِ حکومت میں بھی وہ فوج ،فوج ہی کھیلتے رہے لیکن یہ کہنے کی نوبت نہیں آئی کہ فوج نے سَتّو گھول کے پی رکھے ہیں کیونکہ درمیان میں معاملہ ”پاناما کیسز” کی طرف مُڑ گیا اور سپریم کورٹ کے پانچ رُکنی بنچ کے متنازع فیصلے کی بدولت شیخ صاحب نے ساری اُمیدیں عدلیہ سے باندھ لیں۔ اب وہ فوج کی بجائے عدلیہ کو ”مفید مشورے” دیتے رہتے ہیں۔ ”دوڈیشل مارشل لاء ” کا ارسطوانہ مشورہ بھی اُنہی میں سے ایک ہے۔

پہلے تو شیخ صاحب اپنی پیشین گوئیوں کے سہارے ہی میدانِ سیاست میں زندہ تھے( یہ الگ بات کہ اُن کی کوئی پیشین گوئی کبھی درست ثابت نہیں ہوئی) لیکن اب اُنہوں نے ایک غیرآئینی مطالبہ کر دیاہے۔ اُنہوں نے ایوانِ عدل کو سیاسی اور انتظامی معاملات میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کر کے عدلیہ کے خلاف بھی شکوک وشبہات پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ محترم چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثارنے شیخ رشید کے اِس خباثتوں سے بھرپوربیان کی وضاحت ضروری سمجھی۔چیف صاحب نے 23مارچ کے حوالے سے کیتھیڈرل چرچ مال روڈ لاہور میں منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا ” میرے ہوتے ہوئے عدلیہ کے اندر اور باہر سے مارشل لاء نہیں آئے گا۔ عدلیہ لگائے یا کوئی اور، آئین میں جوڈیشل مارشل لاء کی گنجائش نہیں۔ پاکستان میں صرف ایک ہی طرزِ حکومت ہے اور وہ صرف جمہوریت ہے۔ ملک کو آئین اور قانون کے مطابق چلنا ہے۔ ماورائے آئین اقدام کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔” چیف صاحب کے اِس بیان کے بعدبقول خواجہ آصف سیالکوٹی ”کچھ شرم ہوتی ہے ،کچھ حیا ہوتی ہے ” لیکن شرم وحیا کا لال حویلی والے کے ہاں کیا کام ۔ اگر اُن میں شرم وحیا ہوتی تو وہ کم اَز کم پیشین گوئیاں کرنا تو چھوڑ دیتے۔

چیف صاحب کی خدمت میں دست بستہ عرض ہے کہ شیخ رشید کو ”صرف شٹ اَپ کال” دینے سے بات نہیں بنتی ۔ تمام ماہرینِ آئین وقانون متفق ہیں کہ آئین سے بالا اقدام کی بات کرنے والے پر آرٹیکل 6 لاگو ہوتا ہے۔” بابا رحمت” نے جہاں اور کئی اَز خود نوٹسز لیے ہیں، وہاںاگر ایک اوراَزخود نوٹس لے لیا جائے تو بہتوں کا بھلا ہوگا۔ ویسے تو کئی اور اَزخود نوٹسز بابا رحمت کی راہ تَکتے تَکتے تھک بلکہ ”ہَپھ” چکے ہیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ جتنی تنخواہ پی ٹی وی کے چیئرمین محترم عطاء الحق قاسمی کو دینے پر اَز خود نوٹس لیا گیا تھا، اُتنی ہی تنخواہ اب پی ٹی وی کے کمرشل آفیسر کی بطور ایم ڈی تقرری پر مقرر کی گئی ہے۔ کیا اِس پراَز خود نوٹس نہیں بنتا۔ چلیں باقی تو سب جانے دیں لیکن آمر پرویز مشرف کے غلام ِ بے دام شیخ رشیدکے خلاف تو اَز خود نوٹس بنتا ہی بنتا ہے۔ اب دیکھنا ہے کہ ”بابا رحمت” اَزخود نوٹس لیتے ہیں یا نہیں؟۔

آئین میں نگران حکومتوں کے قیام کا ایک واضح طریقِ کار درج ہے جس سے انحراف ناممکن۔ آئین کے مطابق وزیرِاعظم ،قائدِ حزبِ اختلاف کی مشاورت سے نگران وزیرِاعظم منتخب کرتا ہے۔ اگر دونوں کا بطور نگران وزیرِاعظم کسی ایک شخصیت پر اتفاق نہ ہو تو معاملہ سپیکر کی تشکیل دی گئی کمیٹی کے سپرد کردیا جاتاہے جس میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان کی برابر نمائندگی ہوتی ہے۔ اگر کمیٹی بھی کسی ایک نام پر اتفاق کرنے سے قاصر رہے تو نگران وزیرِاعظم کے ناموں کی فہرست الیکشن کمیشن کو بھیج دی جاتی ہے جو نگران وزیرِاعظم کا انتخاب کرتا ہے۔ اِن تمام مراحل کے لیے مدت کا تعین بھی کر دیا گیا ہے جو صرف 8 دِن ہے یعنی تین دِن وزیرِاعظم اور قائدِحزبِ اختلاف کی مشاورت کے لیے، تین دِن مشاورتی کمیٹی کے لیے اور اتفاق نہ ہونے پر الیکشن کمیشن دو دِنوں کے اندر نگران وزیرِاعظم کے نام کا اعلان کرنے کا پابند ہے۔ صوبوں کی نگران حکومتوں کی تشکیل کے لیے بھی یہی طریقِ کار اپنایا جاتا ہے۔ 2013ء کے عام انتخابات میں نگران وزیرِاعظم پر اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے ہی نگران وزیرِاعظم کے لیے میر ہزار خاں کھوسو کے نام کا اعلان کیا تھا۔ اِس سارے عمل میں سپریم کورٹ کا دور دور تک نام ونشان نہیں۔ پھر پتہ نہیں لال حویلی کے پیشین گو نے یہ بیان کیوں داغ دیا ۔ شاید اُن کے فال نکالنے والے طوطے نے اُنہیں اُکسایا ہو یا پھر شیخ صاحب نے خود ہی سوچا ہو کہ ”بدنام جو ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا”۔

آئینی طور پر تو نگران حکومتوں کا طریق ِکار درج ہے اور اِس میں کوئی ابہام بھی نہیںلیکن شیخ صاحب اب بھی اپنی بات پر ڈَٹے ہوئے ہیں۔ جیو ٹی وی کے اینکر شاہ زیب خانزادہ کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے شیخ صاحب ٹامک ٹوئیاں مارتے اور سوال گندم ،جواب چنا دیتے ہی نظر آئے۔ بے بسی سے پھڑپھڑاتے شیخ رشید کو جب کوئی راہِ فرار نہ ملی تو فرمایا کہ اُنہیں تو عمران خاں بار بار جیو ٹی وی پر آنے سے منع کرتے ہیںاور ناراض بھی ہوتے ہیں لیکن وہ پھر بھی چلے آتے ہیں۔ شاہ زیب خانزادہ نے کہا ”شیخ صاحب ! آپ کی بڑی مہربانی لیکن آج آپ نے مایوس کیا ہے”۔ شاہ زیب خانزادہ کی مایوسی کی وجہ دراصل یہ تھی کہ اُن کا دائرہ کار ”جوڈیشل مارشل لائ” سے متعلق سوالات تک محدود تھا اور وہ بار بار شیخ صاحب سے یہی کہہ رہے تھے کہ اُنہیں جوڈیشل مارشل لاء کی آئینی حیثیت پر مطمٔن کیا جائے لیکن شیخ صاحب بات گھما پھرا کر یا توشریف خاندان کی کرپشن پر لے جاتے یا پھر کہتے کہ پنجاب اور سندھ میں نوازلیگ اور پیپلزپارٹی اپنی مرضی کی نگران حکومتیں بنا کر عام انتخابات میں دھاندلی کریں گی۔ جب اینکر نے کہا کہ آئین میں طریقِ کار درج ہے اور پنجاب میں تحریکِ انصاف کا اپوزیشن لیڈر ہے تو پھر یہ کیسے ممکن ہے کہ شہباز شریف پنجاب میں اپنا وزیرِاعظم لے آئیں تو شیخ صاحب کا جواب تھا”اگرمیاں محمودالرشید اور میاں شہباز شریف میں اَنڈرسٹینڈنگ ہوگئی اور نگران وزیرِاعلیٰ کے لیے نام کمیٹیوں میں نہ گئے تو بعد میں سب لوگ یہی کہیں گے کہ اُن کے ساتھ ہاتھ ہو گیا”۔ گویا شیخ صاحب بہرصورت جوڈیشل مارشل لاء ہی چاہتے ہیں لیکن ”این خیال است و محال است و جنوں”۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
malik Prof Riffat Mazhar sheikh rasheed supreme court سپریم کورٹ شیخ رشید ملک نااہلی کیس
Ali Raza Syed Meeting
Previous Post چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید کی وزیراعظم آزاد کشمیر سے ملاقات، مسئلہ کشمیر پر یورپ میں جاری کوششوں پر تبادلہ خیال
Next Post روشنیوں کے شہر کی سیاسی صورتحال کا نیا منظر نامہ
MQM

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close