Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

گردہ بھی گیا رقم بھی گئی

May 17, 2017 0 1 min read
kidney
kidney
kidney

تحریر : جاوید ملک
خواب ہر شخص دیکھتا ہے زندگی میں آگے بڑھنے، ترقی کرنے اور کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھنے کے خواب ۔ اس نے جس گھر میں آنکھ کھولی وہاں تو غربت کے سوا کچھ تھا ہی نہیں بھوک اور افلاس کا ناچ تھا، محرومیوں کے بھنگڑے تھے خواہشات کی سسکیاں تھیں وہ صرف کچی مٹی اور پرانے بالوں کا بوسیدہ سامکان نہیں بلکہ ارمانوں کا ایک قبرستان تھا۔ ایسے گھر کہ جہاں زندگی کی سب سے بڑی عیاشی ہفتوں بعد کسی روز پیٹ بھر کر کھانا مل جانا ہو اس کے مکین بھی خواب دیکھتے ہیں مگر اان کے حالات کی طرح ان کے خواب بھی بہت چھوٹے چھوٹے ہوتے ہیں۔
اس کا باپ دیہاڑی دار مزدور تھا۔ اپنا کام بہت ایمانداری سے کرتا تھا شاید یہ ہی وجہ تھی کہ اس کا کام کبھی ختم نہیں ہوتا تھا اور دیگر مزدوروں کی طرح صبح سویرے اسے گائوں کے چوک میں بیٹھ کر انتظار نہیں کرنا پڑھتا تھا کہ کوئی آئے اور اسے مزدوری کیلئے لے جائے لیکن اس کی مسلسل محنت کے باوجود اس کے گھر یلو حالات تنگدستی کے پنجے سے نہیں نکل پائے تھے۔ وہ اس کی ساتویں اولاد تھا اس سے پہلے پانچ بہنیں اور ایک بھائی تھا۔ اسے تو خبر تک نہ ہوئی کہ کب کچے آنگن میں ننگ دھڑنگ مٹی میں لوٹتے پوٹتے اس کا بچپن گزر گیا۔دیگر بچوں کی طرح وہ گائوں کے واحد پرائمری سکول میں بھی باقاعدگی سے گیا ۔چونکہ گائوں شہر سے بہت دور تھا اس لیئے اس سکول میں جس استاد کی بھی ٹرانسفر ہوتی یا تو وہ جلدہی کوئی سفارش لگا کر تبادلہ منسوخ کروالیتا یا ہفتے میں ایک آدھ دن صرف خانہ پری کیلئے سکول آجاتا تھا ۔ان حالات میں پڑھائی تو خاک ہونا تھی باقاعدگی سے سکول جانے کا واحد مقصد یہ تھا کہ حکومت کی طرف سے مفت کاپیاں کتابیں مل جاتی تھیں جن کے اوراق گائوں کے گندے نالے میں کشتی بنا کر بہانے اور کاغذی جہاز بنا کر ہوا میں اڑانے کے کام آتے تھے۔ اس گائوں کے بچوں کا ایک دوسرے کو پیٹنے گندے نالے میں چھلانگیں لگانے کے علاوہ یہ واحد کھیل تھا۔

گائوں میں بچوں کی جلدی شادی کارواج تھا اور اس کی شادی بھی بہت کم عمری میں ہوگئی ۔باپ نے اس کو بھی اپنے ساتھ مزدوری پر لگالیا مگر پہلے بچے کی پیدائش پر کم بخت خوابوں نے اس کی آنکھوں میں آبسیرا کیا ۔ اس نے سوچا کہ وہ اپنے بچے کو بہتر زندگی دے گا اس کو پڑھائے لکھائے گا محرومی اور افلاس کا سایہ بھی اس پر نہیں پڑھنے دے گا ۔ بہت سوچ و بچار کے بعد اس نے گائوں سے کوچ کرکے شہر جانے کا فیصلہ کرلیا۔جب وہ پہلی بار لاہور آیا تو انسانوں کا سمند دیکھ کر سچ میں گھبراگیا لیکن وہاں پہلے سے موجود اس کے گائوں کے ایک شخص نے اس کی بہت مدد کی ہمت بندھائی راستہ دکھایا اور یوں جلد ہی وہ بھی اس بھیڑ بھاڑ کا حصہ بن گیا۔

اس نے مزدوری کی ٹھیلہ لگایا رکشہ چلایا بہتر سے بہتر کی تلاش میں کوشاں رہا ۔ محنت رنگ لاتی ہے اور اس کی بے پناہ محنت نے بھی ثمرات دینا شروع کردیے تھے اس نے بیوی بچے کو بھی لاہور بلالیا اس کی زندگی کا سب سے خوبصورت دن وہ تھا جب پہلی بار وہ اپنے بچے کو سکول چھوڑنے گیا دوستوں کے مشورے سے اس نے اپنے بچے کیلئے ایک اچھے پرائیویٹ تعلیمی ادارے کا انتخاب کیا تھا ۔ اس نے اپنے بچے کو زندگی کی ہر آسائش دی وہ اپنی ساری تشنگیاں دور کرکے اپنے بچے میں اپنا بچپن جینا چاہتا تھا۔

اس کی چھوٹی سی دنیا تھی خواہشات محدود تھیں سب ٹھیک جارہا تھا کہ اچانک نہ جانے اس کی خواہشوں کو کسی کی نظر لگ گئی ۔وہ ان دنوں ایک گاڑی چلارہا تھا ۔آمد ن اچھی تھی گاڑی کے مالک کو آدھی بچت دے کر بھی اچھی خاصی رقم بچ جاتی تھی ۔لیکن اس دن ایک ایسا حادثہ ہوا کہ اس نے اس کی چھوٹی سی دنیا کو تہہ وبالا کردیا ۔وہ گاڑی کو ایک سٹور کے سامنے پارک کرکے کچھ سامان لینے سٹور میں گیا اور جب واپس لوٹا تو گاڑی نہیں تھی اس کے سر تو جیسے آسمان ہی ٹوٹ پڑا ۔گاڑی کے مالک کو گاڑی چوری ہونے کی اطلاع دی مگر وہ تو الٹا اسی پر برس پڑا۔گاڑی کے مالک کی اچھی خاصی جان پہچان تھی اسے پولیس سے اٹھوالیا اور چوری کا الزام بھی اسی پر لگادیا ۔وہ کئی روز تک پولیس کے بہیمانہ تشدد کا شکار رہا آخر کار کچھ لوگ درمیان میں پڑگئے فیصلہ ہوا کہ وہ مالک کو گاڑی کی رقم جو تقریباً آٹھ لاکھ روپے تھی ایک سال کی اقساط میں ادا کرے گا جبکہ پندرہ یوم کے اندر اندر ایک لاکھ روپیہ ادا کرے گا۔ مرتا کیا نہ کرتا اس نے معاہدے پر دستخط کیئے اور یوں جان خلاصی ہوئی۔

تھانے سے تو جان چھوٹ گئی مگر اب قرض کا ایک پہاڑ سر پر تھا اور سب سے بڑا مسئلہ پندرہ یوم کے اندر ایک لاکھ کی ادائیگی تھی اور اس سے بھی سنگین صورت حال یہ تھی کہ اس پر چوری کا دھبا لگ گیا تھا اب کوئی اس کو گاڑی دینے کیلئے تیار نہیں تھا۔ دن گزرتے گئے اور پریشانی بڑھتی گئی گھر میں بھی فاقوں کی نوبت آگئی ۔اس روز بھی سارا دن کسی کام کی تلاش میں ناکامی کے بعد وہ تھک ہار کر ایک سڑک کے کنارے بیٹھا ۔ تیزی سے گزرتی گاڑیوں اور آتے جاتے لوگوں کو خالی خالی نظروں سے دیکھ رہاتھا۔ جس طرح خوشی اور آسودگی چھپائے نہیں چھپتی اسی طرح پریشانی بھی چہرے سے چمٹ کر بیٹھ جاتی ہے اور دیکھنے والے کو پورا قصہ سنادیتی ہے ۔ وہ تو دنیا مافیہا سے بے خبر بیٹھا تھا کہ کندھے پر کسی ہاتھ کے دبائو نے اس چونکا دیا ۔نظریں اٹھائیں تو ایک شخص گہری نظروں سے اسے دیکھ رہا تھا ۔ وہ شخص اسے زبردستی اُٹھا کر سامنے چائے کے ٹھیلے پر لے گیا ۔ اس کیلئے چائے اور کیک منگوالیا ۔اس شخص کا لہجہ اس قدر ہمدردانہ تھا کہ اس نے لمحوں میں آنسوئوں میں ڈوبے لہجے سے ساری کہانی سنا ڈالی۔

وہ شخص کھلاڑی تھا لمحے میں اس کو اپنی لچھے دار باتوں میں پھنسا لیا۔ ایک لاکھ روپے کی ادائیگی میں صرف ایک دن باقی بچا تھا ۔اس شخص نے اسے گردہ بیچنے پر راضی کرلیا ۔ اس نے بتایا کہ اس سے اس کی صحت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔اور اسے ایک لاکھ تیس ہزار روپے بھی مل جائیں گے ۔ وہ گاڑی مالک کی دھمکی آمیز کالوں سے خوفزدہ تھا تھانے میں گزارے ہوئے دنوں کی یاد بھی ایک آسیب کی طرح اس کے ساتھ چمٹی ہوئی تھی اور یہ خیال ہی لرزہ خیز تھا کہ اسے دوبارہ اسی عمل سے نہ گزرنا پڑجائے۔

سب کچھ بہت جلدی جلدی ہوگیا اسے ٹیسٹ کے کئی مراحل سے گزرنا پڑا اگلے دن اس کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر لے جایا گیا جب آنکھوں سے پٹی اتاری گئی تو اس نے خود کو ایک کوٹھی میں پایا اس کے ایک کمرے کو عارضی آپریشن تھیٹر بنایاگیا تھا ۔ اس کا گردہ نکال لیا گیا ۔وہ گردے کے چھن جانے یا آپریشن کی تکلیف سے بے نیاز تھا خوشی تھی تو صرف اتنی رقم مل جائے گی اس کی زندگی میں جو خوفناک ٹھہرائو آیا تھا وہ ختم ہوجائے گا پھر محنت کرے گا اور اپنی چھوٹی چھوٹی خواہشات میں حقیقت کے رنگ بھرے گا۔

پھر اچانک وہ ہوا جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا ۔ایک سیکورٹی ادارے نے وہاں چھاپہ مارا اور اس سمیت جتنے بھی لوگ وہاں موجود تھے سب پکڑے گئے ۔افسران کی تفتیش شروع ہوئی تند و تیز سوالات کے نشتر چلنے لگے وہ گم صم بیٹھا تھا اپنے نصیب کا ماتم کرتا رہاسے کیا خبر کہ یہ گھنائو نا کاروبار کب سے جاری ہے اس کے مراکز کہاں کہاں ہیں ؟اس مکروہ کھیل کے در پردہ کون کون سی شخصیات ملوث ہیں ؟کس کو کیا ملتا ہے اور حصے بخرے کہاں تک جاتے ہیں ؟اسے اس سے کیا مطلب کہ یہ مسیحا ہیں یا قصائی؟ان کو یہ فرسودہ نظام انصاف نشانہ عبرت بنا بھی پائے گا یا چند ہی روز میں وہ قانون کی کمزوریوں سے کھیل کر باعزت بری ہوجائیں گے ۔ اس کا مسئلہ یہ بھی نہیں کہ یہ چند لوگوں کا دھندا ہے یا کوئی پورا نیٹ ورک ہے اس کا مسئلہ تو صرف یہ ہے کہ اس کا گردہ بھی گیا اور رقم بھی ڈوب گئی۔

Javed Malik
Javed Malik

تحریر : جاوید ملک

Share this:
Tags:
businesses Javed Malik justice kidney law problem security agencies انصاف قانون کاروبار گردہ مسئلہ
Malik Haji Mustafa
Previous Post مہمند ایجنسی سمیت پورے فاٹا میں ترقی کا دور شروع ہو چکا ہے۔ ملک حاجی مصطفی
Next Post ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ وکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (TEVTA) ٹیکسلا کالج میں زہین طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم
Tevta College Taxila

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close