
اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت آئندہ ہفتے باضابطہ طور پر چیف الیکشن کمشنرکا تقرر کردیگی۔
حکومت اور اپوزیشن میں جسٹس (ر) رانابھگوان داس کے نام پر اتفاق ہو چکا ہے اور اس مقصد کیلئے قومی اسمبلی سے بل بھی منظور ہو چکا ہے۔
سینٹ سے بل کی منظوری کے بعد انہیں چیف الیکشن کمشنر کے عہدے پر تعینات کر دیا جائیگا۔
