Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

انصاف کا کرشمہ

August 27, 2018 0 1 min read
Justice
Justice
Justice

تحریر : طارق حسین بٹ شان

انسان نے جب سے اس کرہِ ارض پر اپنا پہلا قدم رکھا انصاف اس کی سب سے پہلی اور آخری آرزو رہی ہے۔ابتدائی ادوار میں قبیلے کا سربراہ سارے فیصلے خود صاد ر کیاکرتا تھا جس میں اس کا اپنا گھرانہ بالکل محفوظ و مامون تصور ہو تا تھا۔سربراہ کا انصاف دوسروں پر تو لاگو ہو جا تھا لیکن جب اس کی اپنی اولاد کی باری آتی تھی تو قانون کو سرنگوں ہو نا پڑتا تھا۔شہنشائوں ،سلاطین اور فا تحین کے ہاں بھی یہی روش تھی لہذا جہاں پر اپنی اولاد اور خاندان پر قانون کی زد پڑنے کا احتمال ہو تا تھا قانون بے اثرہو کر رہ جاتا تھااور دنیا بھر کے فیصلے کر نے والا حکمران بے بس اور لاچار ہو جا تا تھا۔برِ صغیر میں مغلیہ دور اور اس سے قبل کے ادوار میں مخالفین کو شہنشاہ کے اشارے پر ہاتھی کے پائوں تلے کچل دینے اور شہنشاہ کے اشارہِ آبرو پر مخالفین کے سر قلم کر دینے کی قبیح روش قائم تھی ۔کسی میں اتنی ہمت کہاں تھی کہ شہنشاہِ معظم کے سامنے سوال کی جسارت کرتا۔جو ایسا کرنے کیلئے زبان کھولتا تھااس کی زبان کاٹ دی جاتی تھی۔صدیوں تک یہی چلن انسانی معاشرے کا حصہ بنا رہا ۔ لیکن جب انسان تھوڑے سے علمی ارتقاء سے فیضیاب ہوا ،جدید تقاضوں سے مالا مال ہوا اوراس نے علمی و ادبی دنیا میں ترقی کی منازل طے کیں تواس نے قبائلی نظامِ عدل کی جگہ عدالتوں کے قیام سے انصاف کو یقینی بنانے کی جانب قدم بڑھایا لیکن اس کی تمام کوششیں بھی ریاستی جبر کے سامنے بے بس ہو کر رہ گئیں اور وہ عدالتی نظام کے ہوتے ہوئے بھی جو رو استبداد کی چکی میں پستا رہا۔

در اصل دولت کی ہوس اور اقتدار کی حواہش نے انسانوں سے ان کی ازلی آزادی بزورِ قوت چھین کر انسانیت کو اپنی ہوس کی زنجیروں میں جکڑ رکھا تھا۔وہ بہت تلملایا لیکن اس کی ساری کوششیں نقش بر آب ثابت ہو ئیں کیونکہ شہنشاء ،سلاطین،جرنیل اور فاتحین انھیں کسی طور پر بھی اپنے جیسا فرد سمجھنے کیلئے تیار نہ ہوئے ۔سلطنتِ رومائ،یونان اور فارس کے قیصر و کسری کیاکسی ہم نفس کو اپنے جیسا مقام عطا کرنے کیلئے آمادہ ہو تے تھے؟ سچ تو یہ ہے کہ کوئی خود کو دیوتائوں کی اولاد اور کوئی خود کو خدا کا فرستادہ سمجھ کر اپنی پارسائی اور تفاخر کا ڈھنڈورہ پیٹتا تھا جس سے انسانی آزادی اور نجات کی ساری راہیں مسدود ہو جاتی تھیں۔کوئی راہ ، کوئی ، راستہ ،کوئی اقدام،کوئی عمل ایسا نہیں تھا جو انسانیت کو آزادی کی نعمت سے سرفراز کر سکتا۔یہ تو کل کی بات ہے کہ انسان غلامی کے نام پر منڈیوں میں جانوروں کی طرح سرِ عام فروخت ہو تا تھا اور طوقِ غلامی پہننے کے بعد اس سے جانوروں کی طرح کام لیا جاتا تھا ۔وہ انسان ہونے کے باوجود جانوروں جیسے فرائض سر انجام دیتا تھا حالانکہ ایسا کرنا کسی بھی مذہب کی رو سے جائز نہیں تھا۔،۔

اگر ہم تاریخ انسانی کا بغور مطالعہ کریں تو ہمیں تاریخ میں عادل حکمرانوں کو تلاش کرنے میں انتہائی دشواری کا سامنا کرنا پڑیگا ۔ہمیں ذاتی مفاد ات اور اقتدار کی خاطر جنگ و جدل کی ایک ایسی ہولناک تاریخ سے واسطہ پڑیگا جس میں کشت و خون کے سوا کچھ نہیں ۔ جہاں کشتوں کے پشتے لگانے اور مخالفین کو نیست و نابود کرنے کے علاوہ کچھ نہیں ۔تاریخ کا یہ دور انسانیت کا تاریک ترین دور کہلاتا ہے کیونکہ جس معاشرہ میں عدل و انصاف مفقود ہو جائے وہ معاشرہ تباہ برباد ہو جاتا ہے ۔حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا قول ہے کہ کفر کی حکومت قائم رہ سکتی ہے لیکن ظلم کی حکومت قائم نہیں رہ سکتی کیونکہ انسان عدل سے محبت کرتا اور ظلم سے نفرت کرتا ہے ہے لیکن باعث حیرت ہے کہ اس کے باوجود ظلم و بربریت ہی انسانیت کا مقدر بنی رہی ۔کاروان ِ انسانیت ہر بار لٹتا رہا ، دھوکہ کھاتا رہا، ظلم سہتا رہا،رنج اٹھا تا رہا، خونِ نا حق دیتا رہا ، سولی پر لٹکتا رہا لیکن ظلم کی شمشیر کی پیاس پھر بھی بجھ نہ پائی۔مظلو م انسانیت پھٹی پھٹی نگاہوں سے آسمان کی جانب نگاہیں اٹھاتی رہی لیکن اس کی بے بسی پر چشمِ فلک بھی نم ناک نہ ہوئی اور فلکِ پیر کو اس کی حالت پر رحم نہ آیا ۔انسان قرن ہا قرن التجائیں اور مناجاتیں کرتا رہا تا آنکہ اس خالقِ کائنات کو اس کی حالت پر رحم آ گیا اور اس نے اسلام کے ابدی اصولوں سے جبر کے پنجوں میں تڑپتی انسانیت کیلئے آزادی کا پروانہ جاری کر دیا۔

اکرمنا بنی آدم کا اعلان ہونا تھا کہ انسانیت اپنے اصلی جوہر سے روشناس ہو گئی۔سچ تو یہ ہے کہ اس آفاقی پیغام کی علمبراردار ایک ایسی ہستی بنی جو صادق اور امین کے لقب سے مشہور تھی اور جن کی کی عظمت کی گواہی ان کے ازلی دشمن بھی دیتے تھے۔ان کی سالہا سال کی کاوشوں کے بعد ایک ایسا عدیم النظیر معاشرہ قائم ہوا جس کا حکمران عام انسانوں کی طرح ٰ زندگی گزارتا تھا اور خود کو قانون کے تابع سمجھتا تھا ۔قانون کی عظمت کا اندازہ ان کے اس فرمان سے بخوبی لگا یا جا سکتا ہے جس میں انھوں نے واشگاف الفاظ میں اعلان کر رکھا تھا ۔ ( مجھے قسم ہے اس رب کی جس کے قبضہِ قدرت میں میری جان ہے اگر فاطمہ بنتِ محمد ۖبھی چوری کرے گی تو اس کے ہاتھ بھی کاٹ دئے جائیں گے) فصاحت و بلاغت کی انتہائوں کو چھونے والے اور صدقِ دل کی عمیق گہرائیوں کو آشکار کرنے والے اعلان نے انسانیت کی منزل کا از سرِ نو تعین کر دیاتھا۔ زنجیریں ٹوٹ گئی تھیں اور انسان آزاد ہو گیا تھا لیکن غلامی میں جکڑا ہو اانسان اس عنائت سے کب آشناء تھا ؟ وہ حیرت و استعجاب کا شکار تھا اور صدیوں سے اونچ نیچ کی حد بندیوں میں جکڑا بارِ جبر اٹھا رہا تھا۔

ارشادِ گرامی کوبار بار پڑھیے اور کیف و مستی سے سر دھنیے کہ ایسی آفاقی آواز اس سے پہلے انسانیت کی سماعتوں سے کبھی ٹکرائی ہی نہیں تھی ۔انسان کے کان کبھی ایسی آواز سے روشناس ہوئے ہی نہ تھے۔انسان تو غلام و آقا کے بندھنوں میں جکڑا ہوا تھا لہذا وہ برابری کے اس اعلان پر حیرت و استعجاب کے علاوہ کیا کر سکتاتھا۔وہ معاشرہ جہاں جوشِ انتقام میں غلاموں کو تپتی ہوئی ریت پر ننگے جسموں سے گھسیٹا جاتا ہو وہاں پر اس طرح کے آفا قی اعلان سے جس طرح مظلومین کے تنِ مردہ میں جان پڑگئی تاریخ کے اوراق اس پر گواہ ہیں ۔ وہی غلام جھنیں تپتی ریت پر گھسیٹا جاتا تھا اور جن کے گلے میں غلامی کا طوق پہنا کر انھیں تشدد اور ذاتی انتقام کا نشانہ بنایا جاتا تھا ایک ایسی مملکت کی بنیادیں رکھنے میں کامیاب و کامران ہوئے جس کی مثال تاریخِ عالم پیش کرنے سے قاصر ہے۔یہ بات میں کسی خوش فہمی ، ذاتی میلان اور جانبداری کی بناء پر نہیں کہہ رہا بلکہ دنیا کے سارے فلاسفرز،دانشو ،حکمائ، اہلِ نظر، اہلِ فکر اور اہلِ قلم اس اولین معاشرے کی انصاف پسندی پر رطب ا للسا ن ہیں۔

سچ تو یہ ہے کہ شہنشائیت زوال پذیر ہوگئی اور انسانیت جیت گئی کیونکہ انسان اپنے اصلی جوہر سے روشناس ہو گیا تھا ۔اب حاکم حاکم نہیں تھا بلکہ خادمِ قوم تھا۔اس کی استثنائی حیثیت دم توڑ گئی تھی۔اب وہ عام انسانوں کی طرح اپنے اعمال کا جوابدہ تھا۔کوئی قانون کوئی ضابطہ جوابدہی کی راہ میںمزاحم نہیں تھا ۔یہ ایک بالکل نئی دنیا تھی جس میں بر تر اور کم تر کا کہیں گزر نہیں تھا۔انسان فقط انسان تھا اور یہی اس کی پہچان تھی۔ سو عظیم انسانوں کا مصنف بھی اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ جس قسم کا معاشرہ نبی آخرالزماں حضرت محمد ۖ نے قائم کر کے دکھایا تھا اس کا تقاضہ ہے کہ انھیں دنیائے انسانیت میں سب سے پہلا نمبر عطا کیا جائے ایک غیر مسلم کے قلم سے نکلے ہوئے الفاظ عدل و صداقت کی جس عظمت کی جانب اشارہ کر رہے ہیں وہ آج بھی انسانیت کی ضرورت ہیں۔سچ تو یہ ہے کہ خون کے پیاسے وحشی درندوں کا معاشرہ عبادت سے نہیں عدل و انصاف سے بدلا تھا،ذاتی ایثا رو قربانی سے بدلا تھا ، ایک دوسرے کے احترام سے بدلا تھا ،دوسروں کو خود پر فوقیت دینے سے بدلا تھا،امانت و دیانت سے بدلا تھا،اکرمنا بنی آدم پر ایمان لانے سے بدلا تھا،انصاف کے سامنے سر نگوں ہونے سے بدلا تھااور سب سے بڑھ کر اس ہستی کی اطاعت سے بدلا تھا جن کی خاطر یہ کائنات تخلیق کی گئی ہے ۔علامہ اقبا ل جیسے عظیم فلاسفر ، شاعر اور مفکر نے اسے اپنے منفرد انداز میں بیان کیا ہے ۔،۔
لوح بھی تو قلم بھی تو تیرا وجود الکتاب ،،،، گنبدِ آبگینہ رنگ تیرے محیط میں حباب
شوق تیرا گر نہ ہو میری نماز کا امام ،،، ، میرا قیام بھی حجاب میراسجود بھی حجاب

Tariq Hussain Butt Shan
Tariq Hussain Butt Shan

تحریر : طارق حسین بٹ شان
(چیرمین) مجلسِ قلندرانِ اقبال

Share this:
Tags:
History judicial system justice Rule Tariq Hussain Butt Shan World انصاف تاریخ حکمران دنیا عدالتی نظام
Imran Khan
Previous Post عمران خان کا کفایت شعاری اور خود انحصاری مشن
Next Post بابا بلھے شاہ
Baba Bulleh Shah

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close