
افغانستان (جیوڈیسک) افغانستان میں بگرام ائیر بیس پر طالبان کے حملہ میں چار امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دارلحکومت کابل میں بگرام ائیر بیس پر طالبان نے مارٹر بموں سے حملہ کر دیا۔ جس کے نتیجے میں چار امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں ۔
یاد رہے کہ افغان طالبان نے ایسے وقت میں امریکی فوجیوں کا نشانہ بنایا ہے جبکہ امریکی صدر باراک اوباما نے افغانستان میں قیام امن اور امریکی فوجیوں کے انخلا کے لیے طالبان سے مذاکرات کو خوش آئند قرار دیا تھا اور اس حوالے سے امریکہ اور افغان طالبان کے مزاکرات کا پہلا مرحلہ دوحا میں جمعرات کو ہونا ہے۔ پینٹاگون نے چار امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔
