
کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں افغان نیشنل سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 17 طالبان عسکریت پسند ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔
افغان میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن ضلع پچی گرام میں جمعرات کو شروع کیا گیا جو اگلے روز تک جاری رہا۔
صوبائی پولیس کے ترجمان حضرت حسین مشرق وال کا کہنا ہے کہ آپریشن ضلع پچی گرام کے ان علاقوں میں کیا گیا جہاں طالبان عسکریت پسند سرگرم ہیں۔
