
کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں امریکی فوج کی گاڑی دھماکہ خیز مواد سے ٹکراگئی،، دھماکے کے نیتجے میں دو فوجی ہلاک ہوگئے۔
دارالحکومت کابل میں امریکی فوجیوں کی گاڑی سڑک پر نصب دھماکا خیز مواد سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں دو فوجی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد شہری زخمی ہوئے۔ اس سے قبل اتوار کے روز ایک خودکش بم دھماکے میں 57 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
