Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

وحشت و بربریت کا ننگا ناچ

December 9, 2021 0 1 min read
Sialkot Incident
Sialkot Incident
Sialkot Incident

تحریر : پروفیسر مظہر

احسن الخالقین نے تخلیقِ کائنات کے بعد انسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ دے کر اپنی نیابت عطا کی۔ اُسی نے قیادت وسیادت کے پیمانے مقرر کرتے ہوئے فرمایا ”یہ وہ لوگ ہیں جنہیں اگر ہم زمین میں اقتدار بخشیں تو وہ نماز قائم کریں گے، زکواة دیں گے، نیک کاموں کا حکم دیں گے اور برے کاموں سے روکیں گے” (سورة الحج 41)۔ مگرہم یہ حکم فراموش کر چکے اسی لیے اسلام کی یہ تجربہ گاہ شیاطین کا ایسا جنگل بن چکی جس میں کریہہ النظر مخلوق دندناتی پھرتی ہے۔ ہر جا ظلمت کے ڈیرے اور خرمن کو جلا دینے والے تُند خو شعلے۔ سری لنکا کے شہری پریانتھا کمارا کی شعلوں میں گھری لاش یہ یقین دلاتی ہوئی کہ ہمارے ہاں عرصۂ ہستی اب گل و نسترن نہیںاُس تیشہ زنی کا نام ہے جس میں فقط رسمِ چنگیزی ہی رہ گئی ہے۔ اُس کے جسم کی ٹوٹتی ہڈیاں سراپا سوال کہ اے مسجودِ ملائک کیا روحوں میں ارتعاش پیدا ہوا؟۔ کیا پیشانی عرقِ ندامت سے تَر ہوئی؟۔ نہیں بھائی! کوئی ارتعاش پیدا ہوا نہ عرقِ ندامت۔ اب ہماری روحیں سراپاالتہاب نہ کرب کی کوئی لہر کیونکہ ہم ایسے مناظر کے عادی ہو چکے۔ ایک پریانتھا ہی کیا اِس کینوس پر تو ہر روز ایسی ہی تصویریں ابھرتی ہیں، کس کس کا ماتم کریں۔ ہمارا سرمایہ فقط گھڑے گھڑائے مذمتی بیان جن کا ہم بھرپور استعمال کرتے رہتے ہیں اور بَس۔

ہم دراصل رَبِ لم یزل کا یہ فرمان فراموش کر چکے کہ ”جس نے کسی انسان کو خون کے بدلے یا زمین میں فساد پھیلانے کے سوا کسی اور وجہ سے قتل کیا اُس نے گویا تمام انسانوں کو قتل کر دیا اور جس نے کسی انسان کی جان بچائی اُس نے گویا تمام انسانوں کو بچا لیا۔ مگر اِن کا یہ حال ہے کہ ہمارے رسول پے در پے اِن کے پاس کھلی ہدایات لے کر آتے رہے، پھر بھی اِن میں سے بکثرت لوگ زمین میں زیادتیاں کرنے والے ہیں” (سورة المائدہ 32)۔ اِس آیتِ مبارکہ سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ فرمان عالمِ انسانیت کے لیے ہے جس میں مسلم وغیر مسلم کی کوئی شرط نہیں۔ یہاں یہ بھی واضح کر دیا گیا کہ کسی انسان کی جان یا تو خون کے بدلے میں لی جا سکتی ہے یا پھر زمین پر فساد پھیلانے کے سبب۔ اِس کے علاوہ کسی بھی صورت میں خون نہیں بہایا جا سکتا۔ یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ شرک کے بعد سب سے بڑا گناہ خونِ ناحق ہے جس کی کوئی معافی نہیں۔ناحق خون بہانے والوں کے بارے میں فرمانِ ربی ہے ”اُس کی سزا جہنم ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا، اللہ اُس پر غضب نازل کرے گا اور لعنت بھیجے گا۔ اللہ نے اُس کے لیے بڑا عذاب تیار کر رکھا ہے” (سورة النساء 93)۔

روح میں اترتی کرب کی لہریں سراپا سوال کہ کیا ارضِ وطن درندوں کے مسکن میں ڈھل چکی؟۔ کیا نِت نئے سانحات ہی ہمارا مقدر ٹھہرے؟۔ کیا عالمین کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے محسنِ انسانیت ۖ کا درس ہم فراموش کر چکے؟ اور کیا جبلتوں میںخون کی بُو رَس بس چکی۔ رہا یہ سوال کہ ذمہ دار کون؟ تو اِس کا جواب رَبِ علیم وخبیر نے خود ہی دے دیا جس کا فرمان ہے ”وہی ہے جس نے تمہیں زمین کا خلیفہ بنایا اور تم میں سے بعض کو بعض کے مقابلے میں زیادہ بلند درجے دیئے تاکہ جو کچھ تمہیں دیا ہے اُس میں تمہاری آزمائش کر سکے” (سورة الانعام 165)۔ یہی فرمان متفق علیہ حدیثِ رسولۖ میں یوں بیان ہوا ”جو لوگوں پر حاکم ونگہبان ہے اُس سے (روزِ قیامت) اُس کی رعیت کے بارے میں ضرور سوال کیا جائے گا”۔ ہمارے طاقت کے نشے میں دھت حکمران مگر یہ سب کچھ فراموش کر چکے۔ وہ تو کرسی کے حصول کی کشمکش میں باہم دست وگریبان۔ اُنہیں تو ”نظریۂ ضرورت کی چاٹ لگ چکی۔ وہی نظریۂ ضرورت جو تاریخِ وطن کے ہر صفحے پر بَدنما داغ۔ وہی نظریۂ ضرورت جس کا گھُن زنجیرِ عدل کو چاٹ چکا۔ وہی نظریۂ ضرورت جس کے تحت ذوالفقار علی بھٹو کو تختۂ دار کے سپرد کیا گیا اور وہی نظریۂ ضرورت جس کے تحت ایک آمر نے دین کی آڑ میں گیارہ سال حکومت کی۔ وہی نظریۂ ضرورت جس کے تحت محسنِ پاکستان کو طویل نظربندی کا دُکھ جھیلنا پڑا اور وہی نظریۂ ضرورت جس نے ایک کمانڈو کو امریکہ کے سامنے چاروں شانے چِت کر دیا۔ وہی نظریۂ ضرورت جس نے نوازلیگ کے وزراء کی چھٹی کروائی اور وہی نظریۂ ضرورت جس کے تحت تاریخِ عدل کا متنازع ترین فیصلہ سامنے آیا۔ یہ نظریۂ ضرورت ہی کی کرشمہ سازیاں ہیں جن کے تحت پہلے ایک گروہ پر بھارتی فنڈڈ دہشت گردی کا لیبل چسپاں کیا اور پھر اُسی گروہ کے آگے گھٹنے ٹیک کر پھولوں کے ہار پہنائے۔ اب اُسی گروہ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی سرگوشیاںجو ہمارے اخلاقی زوال کی داستان سناتی ہوئیں۔

ہماری روحانی اور اخلاقی اقدار کے زوال کی انتہا یہ کہ ہم نے اسلام کی اس تجربہ گاہ ، اِس نظریاتی ریاست میں توہینِ رسالتۖ کے قانون کو ذاتی عناد، فرقہ وارانہ عصبیتوںاور سیاسی مفادات کی بھینٹ چڑھا دیا۔ اب نسلِ نَو کی ذہنی اور فکری پرورش یا تو ”جلاؤ، گھراؤ، مارو، مرجاؤ کے زیرِاثر کی جا رہی ہے یا پھر فرقہ وارانہ عصبیتوں کی زیرِنگرانی۔ پریانتھا کمارا کے قتل کی مذہبی رَہنماؤں سمیت سبھی نے پُرزور مذمت کی۔ مذمت کرنے والوں میں وہ مذہبی جماعت بھی شامل تھی جس کا دامن گیارہ بیگناہوں کے تازہ خون کی چھینٹوں سے تَر ہے۔ عرض ہے کہ ابھی اُن گیارہ شہیدوں کے گھروں میں صفِ ماتم بچھی ہے، ابھی زخم تازہ اور نوحے جاری ہیں۔ اِس لیے ازراہِ کرم

عدالت کو وہی دامانِ قاتل
نہ دکھلاؤ کہ جو تازہ دھُلا ہے

پریانتھا کمارا سمیت سبھی بے گناہوں کے خون کے صرف حکمران ہی نہیں ہم سبھی ذمہ دار ہیں۔ ہم ووٹ دیتے وقت بھی یہ مدِنظر رکھتے ہیں کہ کل کلاں ہمارے ناجائز کاموں میں کون معاون ثابت ہو سکتا ہے اور ووٹ مانگنے والا ہماری ذات برادری کا ہے بھی یا نہیں۔ جب انتخاب کا یہ معیار ہوگا تو پھر ایسے لوگ ہی سامنے آئیں گے جو سات عشروں سے ہم پر مسلط ہیں۔ جب ہماری عبادت گاہیں فرقہ واریت کی آماجگاہوں میں ڈھل جائیں گی تو پھر ہمیں تازہ خون کی بُو ہی مرغوب ہو گی۔

ایسے سانحات جہاں روح تک کو زخمی کرنے کا سبب بنتے ہیں، وہیں لبرلز اور سیکولرز کی آنکھوں کی چمک اور قلم کی روانی دیدنی ہوتی ہے کیونکہ اُنہیں اپنے گمراہ کُن نظریات کے پرچار کے لیے ایک پسندیدہ موضوع ہاتھ آجاتا ہے اور وہ یہ ثابت کرنے میں مگن ہو جاتے ہیں کہ یہ سب مذہب اور سیاست کی یکجائی کا شاخسانہ ہے۔ اِس لیے دین اور سیاست کو الگ کر دیا جائے۔ مثالیں وہ مذہبی انتہاپسندی کی ڈھونڈتے ہیں جبکہ فرقانِ حمید میں کہیں بھی لفظ ”مذہب” استعمال نہیں ہوا بلکہ ”دین ” استعمال ہوا ہے کیونکہ مذہب جزو ہے اور دین کُل۔ مذہب صرف عبادات اور مذہبی رسومات تک محدود ہے جبکہ دین کا مطلب ہی طرزِ زندگی ہے جو ہماری معاشی، معاشرتی، سیاسی، سماجی اور مذہبی زندگی کا احاطہ کرتے ہوئے رَہنمائی کرتا ہے۔ سورة آل عمران آیت 85 میں ارشاد ہوا ”اور جو کوئی اسلام کے سوا کسی اور دین کو چاہے گا تو وہ اُس سے ہرگز قبول نہیں کیا جائے گااور وہ آخرت میں نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوگا”۔ اِسی سورة مبارکہ آیت 19 میں فرمایا گیا ”بیشک اللہ کے نزدیک دین اسلام ہی ہے”۔

لبرل اور سیکولر اپنے نظریات کے پرچار کے لیے ہمیشہ مذہبی انتہا پسندی کی مثالیں دیتے نظر آتے ہیں۔ جس مذہبی انتہاپسندی کی وہ آڑ لیتے ہیں اُس کی دینِ مبیں میں مطلق کوئی گنجائش نہیں کیونکہ مذہبی انتہاپسندی جبراََ اپنے عقائد ونظریات نافذ کرنے کی کوشش کرتی ہے جبکہ دینِ اسلام نام ہی امن وسلامتی اور اعتدال کا ہے۔ سورة الانبیاء آیت 107 کے مطابق حضورِ اکرمۖ کو عالمین کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا اور غیرمسلموں کے ساتھ نرم رویہ اختیار کرنے کی یوں تلقین کی گئی ”اگر آپ سخت مزاج ہوتے تو لوگ آپ کے پاس سے بھاگ کھڑے ہوتے” (آل عمران 159)۔رہا سوال مذہبی انتہا پسندی کا تو اس کے خاتمے کی ذمہ داری صرف صاحبانِ اقتدار پر ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے یہ ذمہ داری اُنہی کو سونپی ہے اور یہی اُن کی آزمائش بھی ہے۔

Prof Mazhar
Prof Mazhar

تحریر : پروفیسر مظہر

Share this:
Tags:
government humanity Kainat Priyantha Kumara Sialkot incident Sri Lankan citizen انسانیت پریانتھا کمارا حکومت سری لنکا شہری کائنات
Anjuman Talaba e Islam
Previous Post سانحہ سیالکوٹ افسوسناک ہے لیکن اس کے محرکات پر غور کرنا انتہائی اہم ہے، نبیل مصطفائی
Next Post سعودی عرب: خوبصورتی کیلئے سرجری کروانے پر 40 اونٹ مقابلہ حسن سے باہر
Camel

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close