
لاہور (جیوڈیسک) لاہور چیمبر کے پروگریسیو گروپ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قومی سطح پر کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لئے مباحثے کا آغاز کیا جائے۔
پروگریسیو گروپ کے صدر خالد عثمان اور سیکرٹری اطلاعات محمد اعجاز تنویر نے ایک بیان میں کہا کہ پانی کی قلت میں روزبروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
