
کمالیہ (بیوروچیف) برما میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم ناقابل برداشت ہیں۔ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ برما سے سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کرئے ۔برما نے مسلمانوں پر ظلم کی انتہا کر دی ہے’ برما کے مسلمانوں کا قتل عام کیا جارہاہے۔ زندہ انسانوں کو جلایا اور معصوم بچوّں کو ذبح کیا جارہاہے، ان حالات میں ہم خاموش تماشائی نہیں بن سکتے۔ان خیالات کا اظہار سماجی و فلاحی ورکر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں اور مظلوم کا ساتھ دینا اللہ کا حکم ہے۔ انہوں نے عالم اسلام کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ برما کے سفیروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر فوری طور پراپنے ممالک سے نکالا جائے اور پاکستانی سفیر کو بر ما سے واپس بلایا جائے۔ روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر برما کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد اپنے ملک کی املاک کو نقصان پہنچانا نہیں، ہم احتجاج کے ذریعے عالمی ضمیر کو جگانے کی کوشش کررہے ہیں۔مقررین نے برما حکومت کو خبردار کیا کہ اگر تم نے برما کے مسلمانوں کا قتل عام بند نہ کیا تو پاکستان کا بچہ ّبچہ ّبرما کی طرف مارچ کرئے گا اور اسے صفحہ ہستی سے مٹا دے گا’ انہوں نے کہا کہ برمی حکومت کی دہشتگردانہ کارروائیاں عالمی امن کیلئے خطر ہ ہیںان کو فی الفور روکا جائے اور پاکستان سے برما کے سفارتی تعلقات ختم کریں۔لوگ کہتے ہیں کہ آنگ سان سوچی سے نوبل انعام واپس لیا جائے مگر میں کہتا ہوں کہ اس کو واصلِ جہنم کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( بیوروچیف ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) کمالیہ اونچی آواز میں ڈیک چلانے پر رکشہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج ۔تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی پولیس کمالیہ دوران گشت ریلوے روڈ نزد قبرستان کربلا کمالیہ کے قریب موجود تھے کہ ظہیر عباس نے اونچی آواز میں اپنے رکشہ پر ڈیک لگا رکھا تھا جس پر تھانہ سٹی پولیس کمالیہ نے ظہیر عبا س کے خلاف دفعہ6ُPSSR کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( بیوروچیف ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) نامعلوم افرادگن پوائنٹ پر موٹر سائیکل سوار سے موبائل اور نقدی چھین کر فرار، مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق موضع قادر بخش کے امتنان اللہ نے تھانہ صدر پولیس کمالیہ کو ایک تحری درخواست دی کہ 2نامعلوم افراد نے سائل کا موٹر سائیکل زبر دستی روک کر سائل سے موبائل نقدی اور ڈرائیونگ لائیسنس LTVچھین کر فرارہو گئے تھانہ صدر پولیس نے تحریری درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف دفعہ 382ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( بیوروچیف ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ عوام پر ڈرون حملہ ہے اس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا۔ غریب عوام دووقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں جبکہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ پاکستانی عوام کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی88کے امید وار برائے ایم پی اے رانا محمد نوید نے ہمارے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اس لیے اضافہ کیا گیا ہے کیونکہ اب آئی ایم ایف کی قسط دینی ہے اور یہ رقم انہوں نے پاکستان کے غریب عوام کی جیبوں سے نکالنی ہے جو کہ کسی ڈرون حملہ سے کم نہیں عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں اور ہماری موجودہ حکومت ان غریب عوام کے منہ ّ سے نوالہ تک چھیننے پر تلی ہوئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات سے اب ضروریات زندگی کی ہر اشیاء میں اضافہ ہو گا اور اس اضافے سے اب غریب عوام مذید خود کشیاں کریں گے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر کے پاکستانی عوام پر حکومت نے ڈرون حملہ کیا ہے جس سے عام آدمی بھی متاثر ہو گا ہم چیف جسٹس آف پاکستان اور صدر پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی جائیں اور اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے ورنہ عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کمالیہ ( بیوروچیف ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) کمالیہ سبزی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں مرغی کا گوشت سستا جبکہ سبزیوں اور پھلوں نے اپنے پر نکا ل لیے حکومت پاکستان مہنگائی پر کنٹرول کرنے میں ناکام عوام کی چیخین نکل گئیں۔ تفصیل کے مطابق دوسرے شہروں کی طرح کمالیہ شہر میں بھی سبزی اور پھلوں کی قیمتیں غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو گئیں ہیں موجودہ حکومت نے عوام سے الیکشن سے پہلے وعدہ کیا تھا کہ اب ملک میں کوئی بھی غریب نہیں رہے گا اور بے روز گاری کا خاتمہ ہو گا حکومت کی یہ بات سچ ہوتے نظر آرہی ہے کیونکہ مہنگائی میں اس حد تک موجودہ حکومت نے اضافہ کر دیا ہے کہ اب ملک میں کوئی غریب آدمی زندہ نہیں رہتا نظر نہیں آرہا وہ بھوک اور بے روز گاری سے خودبخود ہی مر جائیگے اس طرح حکومت کے مطابق ملک میں مہنگائی ختم ہو جائے گی جب غریب زندہ ہی نہیںرہے گا تو پھر بے روز گاری بھی خود بخود ہی دم توڑ جائے گی موجودہ حکومت نے ملک میں مہنگائی کا جن بوتل سے ایسے باہر نکال دیا ہے کہ وہ سب غریبوں کو کھا رہا ہے اور لوگ بھوک اور افلاس کی وجہ سے بچے ّ فروخت کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور خودکشیوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے لہٰذا پاکستان کی غریب عوام نے موجودہ حکومت پر جتنا اعتماد کیا وہ سب کا سب چکنا چور ہو گیا ہے سیاست دان غریب کے منہ سے نوالہ چھین کر دوسرے ملکوں میں اپنا علاج معالجہ کروا رہے ہیں اگر حکومت نے مہنگائی کا جن بوتل میں بند نہ کیا تو عوام سڑکوں پر نکل آئیں پھر جن تو کیا حکومت کو بھی بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
