
کامونکی (جیوڈیسک) کامونکی میں 2 گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کامونکی کی تحصیل واہنڈو کے گاوں گورالا میں 2 گروپوں میں تصادم ہو گیا جس کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ زخمی اور ہلاک شدگان کو اسپتال پہنچایا گیا۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔
