
کراچی (جیوڈیسک) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں مطلع صاف رہنے کے ساتھ گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 46 فیصد ہے۔
کراچی اور اس کے مضافات میں جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں 10 سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
