
میر پورخاص (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی ایئر پورٹ پر حملے کو اے ایس ایف کی نااہلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایئرپورٹ کی سکیورٹی سندھ حکومت کی نہیں بلکہ وفاق کی ذمہ داری ہے۔
میرپور خاص میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ کراچی ایئر پورٹ پر حملہ سندھ حکومت کی نہیں بلکہ ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کی نا اہلی ہے جبکہ ایئرپورٹ کی سکیورٹی بھی صوبائی حکومت کی نہیں بلکہ وفاق کی ذمہ داری ہے کیونکہ ملک بھر کے ہوائی اڈے وفاق کے زیر انتظام ہوتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ایئر پورٹ پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں اور دہشت گردوں کے سامان سے ایسے ثبوت ملے ہیں جن سے ان کی شناخت ہو گئی ہے۔ انہوں نے وفاق اور سندھ حکومت کے درمیاں اختلافات کی خبروں کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دونوں حکومتیں ایک ہی پیچ پر کام کر رہی ہیں۔
