
کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2021 کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
ثانوی تعلیمی بورڈ کے اعلامیے کے مطابق امتحانی پرچوں کا دورانیہ 2 گھنٹے پر مشتمل ہو گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سائنس گروپ کے امتحانات صبح کی شفٹ میں لیے جائیں گے اور سائنس گروپ کے امتحانات صبح ساڑھے 9 سے ساڑھے 11 بجے تک ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق جنرل گروپ کے امتحانات دوپہرکی شفٹ میں لیے جائیں گے اور امتحانات دوپہر ڈھائی سے ساڑھے 4 بجے تک ہوں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میٹرک کے امتحانات 5 جولائی سے 27 جولائی تک لیے جائیں گے۔
