
کراچی (جیوڈیسک) اورنگی ٹاؤن میں قطر اسپتال کے قریب ایک اسکول وین میں آگ لگنے کے نتیجے میں متعدد بچے جھلس کر زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے بچوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا جارہا ہے۔
بچوں کی عمریں 5 سے 15 سال کے درمیان بتائی جارہی ہے۔
اب تک آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا۔
دوسری جانب پولیس حکام جائے وقوع کی طرف روانہ ہو گئے۔
