
کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں نامعلوم افراد کی طرف سے دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے ،حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے، حملے میں دو پولیس اہلکا ر زخمی ہوئے ہیں۔
جنہیں فوری اسپتال پہنچایا گیا ہے ،زخمیوں میں ایک پولیس اہلکا ر کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ،سیکورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔
