
کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر چھاپے مارے اور کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق رینجرز نے کھاردار اور کیماڑی میں چھاپے مار کر دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔
گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
