
کراچی (جیوڈیسک) کراچی پولیس نے سائٹ اور سہراب گوٹھ سے بسوں میں سوار ہو کر خواتین کو لُوٹنے والی 2 عورتوں سمیت 4افراد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے میں بسوں میں خواتین کو لوٹنےوالی 2 عورتوں کوحراست میں لیا گیا ہے جبکہ سائٹ کے علاقے میں منشیات کے اڈے پر چھاپا مارکر 2منشیات فروشوں کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔
