
کراچی (جیوڈیسک) کراچی سینٹرل جیل میں اسموک گرینیڈ مارا گیا، تاہم گرنیڈ سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق اسموک گرینیڈ غوثیہ کالونی کی جانب سے پھینکا گیا جو جیل کی چار دیواری کے اندر گرا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ کر اسموک گرینیڈ کا جائزہ لے رہا ہے۔
