
کراچی (جیوڈیسک) انچولی میں دو مبینہ ٹارگٹ کلرز شہریوں کے نشانے پر آ گئے۔ دونوں ملزموں کو شہریوں نے تشدد کے بعد دکان میں بند کر دیا۔ پولیس اور رینجرز اہلکار ملزموں کو تحویل میں لینے پہنچے تو شہریوں نے مزاحمت کی۔ مشتعل افراد نے پولیس اہلکاروں پر بھی تشدد کیا۔
سیکورٹی اہلکاروں نے مشتعل افراد کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی۔ ایک مبینہ ٹارگٹ کلر کو رینجرز اور دوسرے کو پولیس نے تحویل میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ٹارگٹ کلرز کو تشویشناک حالت کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
