
کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت صبح 8 بجے سے تمام سی این جی اسٹیشنز کو 24 گھنٹوں کے لئے بند کر دیا جائیگاجو جمعہ کی صبح 8 بجے دوبارہ کھلیں گے۔
کراچی بھر میں سی این جی فلنگ اسٹیشنز گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت صبح 8 بجے سے بند ہوجائینگے، سی این جی ایسوایشن کے مطابق 24 گھنٹوں کی بندش کے بعد کراچی بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز جمعہ کی صبح 8 بجے دوبارہ کھل جائیں گے۔
