
کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص دم توڑ گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا، نیو کراچی میں دہرے قتل کا ملزم پکڑا گیا۔
سہراب گوٹھ کے علاقے کوئٹہ ٹاؤن میں عبداللہ نامی مبینہ ٹارگٹ کلر نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ایک شخص زخمی بھی ہو گیا، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ادھر نیو کراچی پولیس نے چھاپہ مار کر دہرے قتل میں ملوث ملزم رحمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزم نے اقبال مارکیٹ کے علاقے میں شہریار اور علیم نامی دو افراد کو قتل کیا تھا۔
