
کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ گلستان جوہر کے قریب کار سواروں کی فائرنگ سے حیدر جمالی جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کا تعلق سیاسی جماعت سے تھا۔
اورنگی ٹاون ، شاہ فیصل چوک پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ بنارس کے قریب ندی سے ایک بچے کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت تا حال نہیں ہو سکی۔
