
کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے لیاری میں ایک مبینہ پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار کا اہم ملزم ہلاک ہو گیا۔ ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق ہلاک ہونے والے مشتبہ ملزم کی شناخت رسول بخش کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم قتل، اقدامِ قتل، بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھا۔
