
کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گرومندر میں شہری سے موٹر سائیکل چھینے والے ایک ملزم کو علاقہ مکینوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جبکہ واردت کے دوران فرار ہونے والے دوسرے ساتھی کو پولیس نے ایم اے جناح روڈ سے گزرنے والی بس میں سے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرومندر میں واقع نجی ٹیلی وژن کے دفتر کے سامنے شہری سے موٹر سائیکل چھیننے والے ملزم کوعلاقہ مکینوں نے خود کارروائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور پھر اسے تشدد کا نشانہ بنایا، لیکن واردات میں شریک ملزم کا دوسرا ساتھی موقع کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گی۔
جسے علاقہ مکینوں کی نشاندہی پر پولیس نے ایم اے جناح روڈ سے گرفتار کر لیا، ملزم لوگوں سے بچتے ہوئے بس میں سوار ہو گیا تھا، ملزمان کے قبضے سے چھینی جانے والی دو موٹر سائیکلیں، کاغذات اور 30 بور پستول بھی برآمد کر لی گئی، پولیس نے ملزمان کو جمشید کوارٹر پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا ہے۔
