
کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن، دس ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد کر لیا۔
پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر گلشن اقبال کے بلاک تیرہ ڈی میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کر کے لوگوں کی آمدورفت پر پابندی لگا دی۔
گھر گھر تلاشی لے کر دس ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف اقسام کے دس ہتھیار برآمد کئے ۔ گرفتار ملزمان کو پوچھ گچھ کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
