
کراچی (جیوڈیسک) کراچی کی 10 سال کی بچی حاجرہ پیدائشی طور پر غذا کی نالی سے محروم ہے حاجرہ کی والدہ نے بتایا کہ حاجرہ کے علاج کیلئے وزیراعظم نواز شریف نے 15 لاکھ ٹرانسفر کرائے ہیں۔
وزیراعظم نواز شریف نے 10 سال کی بیمار بچی کی والدہ کو ٹیلی فون کیا اور اس کی خیریت بھی دریافت کی۔
