
کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں پولیس نے بچے کو اغوا کے بعد قتل کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔ شکیل اور سکینہ نے خاندانی رنجش پر شاہ فیصل کالونی سے ڈیڑھ سالہ یوسف کو دو روز قبل اغوا کیا۔
جس کی لاش منگل کی شام مل گئی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو ریمانڈ کیلئے مقامی عدالت میں بھی پیش کر دیا گیا۔
