
کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت گزشتہ روز بند ہونے والے تمام سی این جی اسٹیشنز24گھنٹے بند رہنے کے بعدصبح 8 بجے کھل گئے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکا م کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت جمعرات کی صبح 8 بجے تمام سی این جی اسٹیشنز کو بند کردیا گیا تھا، جو جمعہ کی صبح 8 بجے دوبارہ کھل گئے۔
