
کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ شہر قائد میں ماڑی پور روڈ پر کران سینما کے قریب ایک بوری بند لاش ملی ہے، پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کے بعد فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔ کریم آباد کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاِں بحق ہو گی۔
مقتول کی لاش مزید کارروائی کے لئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ کراچی میں رینجرز آپریشن کے باوجود بھی فائرنگ کا سلسلہ نہیں رک سکا ہے, جرائم پیشہ افراد وقفے وقفے سے بزدلانہ کارروائیوں میں ملوث رہتے ہیں.
