
کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری کے ایک مکان میں دھماکے سے ایک شخص زخمی ہو گیا، خدشہ ہے مکان میں دھماکا خیز مواد تیار کیا جا رہا تھا۔
ذرائع کے مطابق لیاری کے علاقے کلری کے ایک مکان میں دھماکے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ زخمی ہونے والا شخص سندھ مدرس الاسلام میں خود کش حملہ کرنے والے اکبر خان کا بھائی ہے اور وہ دھماکا خیز مواد تیار کر رہا تھا۔
