کراچی: کورنگی محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام ڈاکٹر محمد علی شاہ فٹ بال اسٹیڈیم میں جاری آل کراچی جشن کورنگی محمڈن فٹ بال ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں میزبان کلب کورنگی محمڈن نے ایک سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد اپنے مد مقابل ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم کالونی محمڈن کو 1-0 سے شکست دیکر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا میچ کا واحد گول کورنگی محمڈن کے رحمت اللہ نے کھیل 63ویں منٹ میں اسکور کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرکے سیمی فائنل کی دہلیز تک پہنچا دیا جبکہ ٹورنامنٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں سابقہ ڈسٹرکٹ ایسٹ چمپئن ہزارہ محمڈن نے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل مشہور و معروف عرفان میموریل شہید فٹ بال کلب کو 1-0 کے مارجن سے مات دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی دونوں ٹیم نے شاندا ر کھیل کا مظاہرہ کیا کھیل کے آخری لمحات میں فاتح ہزارہ محمڈن کی جانب سے نادر شاہ نے اپنی انفرادی کوشش سے گیند کو جال کے سپرد کرکے اپنی ٹیم کو سیمی فائنل تک پہنچا دیا ۔
ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچوں میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری سعید عالم ،سید اعجاز حسین،عبدالواحد اور محمد سلیم نے انجام دیا جبکہ میچ کمشنر عبداللہ اور ریفری اسسٹنٹ محمد انور تھے۔ آج تیسرے کوارٹر فائنل میں کراچی ککرز کا مقابلہ ناصر اسپورٹس سے کھیلا جائے گا ۔اور مورخہ 10 جنوری 2014ء کو ڈاکٹر محمد علی شاہ فٹ بال اسٹیڈیم میں ہارڈ لائن فائنل کھیلا جائے گا جس کی مہمان خصوصی محترمہ اسمیٰ علی شاہ ہونگی۔
