
کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سپریم کورٹ کی عمارت کے سامنے دھرنا دیا۔ سندھ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنی ملازمتیں مستقل کئے جانے کے لئے کئی سالوں سے جدوجہد کر رہی ہیں۔
لیکن کبھی انہیں واٹر کینن اور کبھی آنسو گیس پھینک کر منتشر کیا جاتا رہا۔ چیف جسٹس بد امنی کیس کی سماعت کے لئے کراچی پہنچے تو لیڈی ہیلتھ ورکرز پھر میدان میں آ گئیں۔ پہلے انہوں نے پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا پھر سپریم کورٹ کراچی رجسٹری تک ریلی نکالی اور وہاں دھرنا دے دیا۔
