
تحریر۔وقارانساء
یقیں افراد کا سرمایہ تعمير ملت ہے
یہی قوت ہے جو صورت گر تقدیر ملت ہے
کراچی لاھور اور ميانوالی ميں لوگوں کے سروں کا جو سيلاب دکھائی دیا ملتان شہر بھی ان سے پيچھے نہ رہا لوگون کا جم غفير یہان نظر آیا ملتان اور جنوبی پنجاب کے لوگ اپنے طور پر عمران خان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے پہنچ گئے ملتان شہر میں گرمی بھی ابھی زوروں پر ہے ليکن یہ عوام کا جوش ہے جس کی راہ مين یہ باتیں رکاوٹ نہیں بن سکیں
وجہ یہ ہے عوام اس نظام سے تنگ آگئے ہیں اس کے ساتھ ان میں شعور بھی بيدار ہو چکا ہے وہ اپنے حق کی جنگ لڑنے کے لئے تيار ہیں پہلے کی حکومتوں کی ناکام حکمت عملی نے جن پريشانيوں سے انہیں دوچار کیا ان سے جان چھڑانا چاہتے ہين جب انکواميد کی کرن دکھائی دی تو اپنی تقدير بدلنے اٹھ کھڑے ہوئے نااہل حکمرانوں کے کھوکھلے وعدوں پر اعتبار آخر کب تک؟ جو اليکشن کے فورا بعد کہیں دفن کر دئیے جاتے ہیں ! اب ايک دلیر یڈر کی پاکستان اور اس کے عوام سے بے لوث محبت نے لوگوں کی سوچون کو نیا رخ دے دیا
بلاشبہ یہ وہ نڈر یڈر ہے جس نے ڈرون حملے کرنے پر امریکہ کو للکارہ ہے
جس نے سیالکوٹ پر بھارت کے فائرنگ کرنے پر نریندر مودی کو سخت الفاظ مين تنیہ کی ہے جب کے حکومت وقت دم سادھے بیٹھی ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ اس دلير یڈر کو اپنا مستقبل سونپنا چاہتے ہين جو ان کے ساتھ مخلص ہے در حقيقت عمران خان پاکستان کو نيا پاکستان بنانے کی بات کرتا ہے معاشرے مين عدل کی بات کرتا ہے انصاف کی فراہمی کی بات کرتا ہے
لوگوں کو بنيادی سہولتیں مہيا کرنے کی بات کرتا ہے قانون کی آزادی کی بات کرتا ہے کہ وہ کسی جاگيردار کے تابع نہ ہو افراد کو تعليم کی فراہمی کی بات ہوتی ہے پاکستان کوخوشحال کرنے کے لئے ملک کے وہ خزانے جو زير زمين ہے ان سے ملک کو فائدہ دينے کا عزم رکھتا ہے چنانچہ لوگ ديوانہ وار اس کی طرف بھاگتے ہیں کيونکہ اس کی باتوں ميں سچائی کی خوشبو ہے

مين آپ اور ھم سب اپنے ملک کو خوشحال اور امن کا گہوارہ بنا ديکھنا چاہتے ہين جب عمران خان بات کرتا ہے ہرے پاسپورٹ کی عزت کی تو ایک محب الوطن پاکستانی ہونے کے ناطے کھلی آنکھين وہ خواب ديکھنے لگتی ہیں
ايسا خواب جس کی تعبير انشا اللہ قريب ہے ايسا ملک جہاں دوسرے ممالک سے لوگ سرمایہ کاری کے لئے آئيں گے جہاں ملازمتں ملين گی
ھمارے ملک کو اللہ نے جن معدنیات سے مالامال کیا ہے ان سے پاکستانیوں کی کو فائدہ ہو گا یہ دولت ان حکمرانوں کی طرح جيب مين نہیں جائے گی
ھم انسانی جان و مال کا تحفظ چاہتے ہين جن کا وعدہ عمران خان نے کيا ہے

اس حکومت کا جانا نوشتہ ديوار ہے اس کو پڑھ لیا جائے تو بہتر ہے اب استعفی کے بغير کوئی چارہ نہین کہ یہ عوام کا فيصلہ ہے اور بے شک عوام کی قوت ہی بہتر ملت کی تعمير کا سبب ہے
تحریر۔وقارانساء
