
کراچی (جیوڈیسک) لانڈھی میں سرچ آپریشن کے دوران 16 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ایس پی لانڈھی اختر فاروق نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران 3 ملزمان گرفتار کر لیے گئے جبکہ 3 ٹی ٹی پستول بھی برآمد ہوئے ہیں۔
گرفتار ملزمان جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ایس پی لانڈھی کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن لانڈھی نمبر 1 سے 6 تک مرحلہ وار کیا گیا۔
