
کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری سے غیرقانونی طور پر مقیم بھارتی باشندے کو گرفتار کرلیا گیا۔ کراچی پولیس نے لیاری میں غیر قانونی طور پر مقیم بھارتی باشندے کو گرفتار کرلیا۔ کراچی پولیس کے ایس پی طارق دھاریجو کے مطابق بھارتی شہری کو فارن ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار بھارتی شہری کا نام سیدعالم بتایا گیا ہے۔
