
کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے ملیر میں عمارت کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ملیر کے علاقے معین آباد میں عمارت کی چھت زمین بوس ہو گئی جس کے ملبے تلے دب کر 5 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ٹیموں نے ملبے سے زخمیوں کو نکال کر فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا۔
