
کراچی (پی پی سی )شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ،مزید 2افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئیں ۔شہر قائد میں 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے منظور کالونی اور لیاری میں میراں ناکا اسٹاپ کے قریب سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ لاشوں کو شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔
