
کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے پیر آباد میں پولیس اسٹیشن پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کر دیا، کوئی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے پیر آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار پولیس اسٹیشن پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ دھماکے سے تھانے کو جزوی نقصان پہنچا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
