
کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرعائد پابندی رات 12بجے ختم ہوگئی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے 4 روز کے لیے ڈبل سواری پرپابندی عائد کی تھی۔
امن و امان کی صورتحال اور مظاہروں کے پیش نظر کراچی پولیس چیف مشتاق مہر کی سفارش پر محکمہ داخلہ نےڈبل سواری پر پابندی لگائی تھی۔
