
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) الطاف حسین اور متحدہ قومی موومنٹ کو حلقہ NA-246 سے متحدہ کے امیدوار کنورنوید کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائدوچیئرمین امیر پٹی‘سینئر وائس چیئرمین فاروق کمال ‘ وائس چیئرمین اسلم خان ‘ صدر سلیمان راجپوت‘ نائب صدر یونس سایانی ‘ سیکریٹری راجہ انور ایڈوکیٹ ‘ اقبال ٹائیگر‘ اقبال چاند ‘میڈم انیتا اور تبسم نازودیگر نے کہا کہ متحدہ کا اصل امتحان اب شروع ہوا ہے۔
کیونکہ رینجرز کی نگرانی میں غیر متنازعہ و شفاف انتخابات میں عوام نے ایکبار پھر متحدہ کے حق میں فیصلہ دیکراسے عوامی خدمت کا ایک اور موقع دیا ہے جس کامطلب ہے اب متحدہ کو دوستوں اور دشمنوں میں تمیز اور پالیسی میں تبدیلی کے ساتھ اسکروٹنی کے عمل کو بہتر بناکر خود کو جرائم پیشہ عناصر سے محفوظ رکھنے پر بالخصوص توجہ دینی ہوگی۔
تحریک انصاف کے تیسری پوزیشن کے حصول پر تبصرہ کرتے ہوئے امیر پٹی نے کہا کہ سیاست میں بالغ نظری و تحمل کی ضرورت ہوتی ہے اور الزامات کی سیاست میڈیا پبلسٹی تو دلادیتی ہے مگر عوامی حمایت سے دور کردیتی ہے اسلئے سیاسی جماعتوں کو جلد بازی اور الزامات کی سیاست سے گریز کی ضرورت ہے یہی وجہ ہے کہ جماعت اسلامی اپنی اعتدال پسند پالیسی کے باعث دوسری پوزیشن پر موجود ہے جو یقینا ایک طرح سے جماعت اسلامی کی فتح ہے۔
