کراچی : صوبائی وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے متوقع برسات کے پیش نظر شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں رین ایمرجنسی سینٹر فعال کرتے ہوئے افسران و عملے کو تندہی کے ساتھ علاقائی مسائل کے حوالے سے شکایات کے ازالے کی ہدایت کی ہے ضلع کورنگی کے حدود میں آباد رہائشی دوران برسات اپنی شکایات مرکزی شکایات شاہ فیصل زون 99248647،کورنگی زون 99264419اور لانڈھی زون 35035792پر درج کرائیں جہاں موجود عملہ آپ کی شکایات بروقت حل کرایا گا ۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان نے دوران برسات رات گئے ضلع کورنگی کے تینوں زون شاہ فیصل، کورنگی اور لانڈھی کا تفصیلی دورہ کرکے رین ایمرجنسی کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کیا۔
شاہراہوں سے اپنی نگرانی میں برساتی پانی کی نکاسی کو یقینی بنا تے ہوئے بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ دوران برسات عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ سڑکوں اور گلیوں سے برساتی پانی کی نکاسی کو یقینی بنا نے کے لئے تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت او رلاپراہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے دوران برسات شکایتی مراکز میں موصول ہونے والی شکایات کو بروقت حل کرنے کے لئے تمام تر محکمانہ کاوشیں بروئے کار لاتے ہوئے شکایات کا ازالہ کیا جائے انہوں نے متوقع بارش کی پشنگوئی کے پیش نظر بلدیہ کورنگی کے تمام دفاتر اور شکایتی مراکز 24 گھنٹے فعال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

