
کراچی (جیوڈیسک) کراچی بلدیہ ٹاؤن کے علاقے گلشن غازی میں بس اسٹاپ کے قریب دستی بم حملہ کیا گیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق دستی بم حملے میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ادھر ریسکیو ٹیموں اور دیگر نے متاثرہ مقام پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں، جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کی تفیش شروع کردی ہے۔
