
کراچی (جیوڈیسک) کراچی آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں بارش کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور اس کے مضافات میں شمال مشرقی علاقوں سے ہوائیں 14 سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
