
کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے نشتر روڈ پر ایک کارروائی کے دوران پولیس نے 2 مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ برآمد کر لیا۔
پولیس کے مطابق نشتر روڈ پر کارروائی کے دوران 2 ملزمان گرفتار ہوئے ہیں جن سے 2 کلاشنکوف، ایک اعوان بم اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس نے گرفتار ملزمان پر ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔
