
کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں پی ایس 128 میں اے این پی کے دفتر کے قریب دھماکے میں تین افراد جاں بحق،24 زخمی ہو گئے ہیں۔دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔
دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
