
کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی میں فائرنگ سے وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت کے رکن منظر عالم زخمی ہوگئے، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، وزیراعلی سندھ نے واقعے کا نوٹس لے کر کراچی پولیس چیف سے رپورٹ طلب کرلی۔ ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ کے مطابق ایف پی سی سی آئی کے رکن منظر عالم کورنگی کے علاقے عوامی کالونی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر زخمی ہوگئے۔
انہیں فوری ھسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ ڈی آئی جی ایسٹ کے مطابق منظر عالم کو 2 گولیاں لگیں، ایک گولی پاوں اور دوسری جسم کے اوپری حصے میں لگی، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ دوسری جانب وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کورنگی میں فائرنگ سے منظر عالم کے زخمی ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے کراچی پولیس چیف سے رپورٹ طلب کرلی۔
