
کراچی (جیوڈیسک) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن جس حکمت کےساتھ ہونا چاہیے تھا نہیں ہوا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ آپریشن زیادہ شفاف ہوتا تو لوگوں کو پوری کہانی ملتی، شفاف آپریشن لوگوں کی سوچ میں تبدیلی کا سبب بنتا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ایک شخص کو گرفتار کیا گیا تو اسے سول عدالتوں میں لے جانا چاہیے تھا تاکہ کیس ثابت ہوتا۔
