
کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن بلاک ایل میں فٹ بال چوک کے قریب ایک بس میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ نے مزید 2 بسوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بسوں میں لگنے والی آگ کو بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ کی 3گاڑیاں روانہ کر دی گئی ہیں۔ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
