
امیر جماعت اسلامی سید منور حسین نے کہا ہے کہ کراچی کوفوج کے حوالے کر دینا مسئلہ کا حل نہیں ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا طاقت کے استعمال سے مسائل کب اور کس حدتک حل ہوئے ہیں۔
اس کا تعین کرنا چاہیے، ان کا کہنا تھا کراچی کو فوج کے حوالے کردیا مسئلے کا حل نہیں۔ کراچی میں امن و امان کا بحال نہ ہونا حکومت کی نااہلی ہے۔
